ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا کے زخمی اوپنر کرونارتنیویسٹ انڈیز کے دورے سے باہر

سری لنکا کے زخمی اوپنر کرونارتنیویسٹ انڈیز کے دورے سے باہر

Sun, 13 May 2018 12:48:16    S.O. News Service

کولمبو،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سری لنکا کے زخمی اوپنر دمتھ کرونارتنے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 17رکنی ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔کرکٹ بورڈ نے اس کا اعلان کیا۔انجیلو میتھیوز اور سرنگا لکمل کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔سری لنکا ٹیم 30مئی سے دورہ شروع کرے گی جس میں تین روزہ پریکٹس میچ کے بعد پہلا ٹیسٹ چھ جون سے نرینیداد میں شروع ہوگا۔ کرونارتنے کو محدود اوورز کے گھریلو ٹورنامنٹ کی تیاری کرتے وقت اسی مہینے نیٹ پر پریکٹس کرتے ہوئے پیر میں فریکچر ہو گیا تھا۔انہوں نے 49 ٹیسٹ کھیل کر 3,186 رنز بنائے ہیں۔


Share: